Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Students oppose transfer of principal

 پیر کے روز ایس وی ٹی آئی کی طالبات ضیاء النساء، مہتاب، خورشیدہ، صباء اور ماروہ نے اپنے درجنوں دیگر ساتھیوں نے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چترال میں خواتین کے حقوق اور احترام کی بہت باتیں ہوتی ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے جس کی مثال ایس وی ٹیٰ آئی چترال کی طالبات کی موجودہ پرنسپل کی بحالی کے مطالبے کو حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے سرد خانے میں ڈالنے اور ٹرخانے سے واضح ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پرنسپل نے ایک انتہائی نوزائیدہ ادارے کو اپنی اعلی صلاحیتوں کی بدولت مختصر عرصے کے دوران ایک کامیاب ادارے کے طور پرنہ صرف چترال بلکہ ملکی اوربیرون ملک متعارف کیا لیکن اُس کا صلہ یہ دیا گیا کہ پرنسپل کو قبل از وقت ہٹانے کے اقدام کئے جارہے ہیں جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی دوسرے کی تعیناتی کے مخالف نہیں لیکن ہم یہ مطالبہ ضرور کرتے ہیں کہ موجودہ پرنسپل آسیہ بی بی کو اسی ادارے میں مزید خدمات انجام دینے کا موقع دیا جائے تاکہ ادارہ مزید ترقی کر سکے اور چترال کی خواتین اور بچیاں تعلیم و ہنر حاصل کر سکیں ۔ طالبات نے زور دے کر کہا کہ اُن کے مطالبے پر عمل نہیں کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گی اور کلاسوں کے بائیکاٹ کے علاوہ ادارے کی تالہ بندی بھی کی جائے گی۔

You might also like
3 Comments
  1. salahuddin says

    very sad to see the students of a newly established institute involved in administrative/management affairs which is not their concern at all. This approach should be discouraged to the maximum possible extend and proper investigation is also required in this matter that how and who are involving students in the administrative affairs.

  2. Marium says

    transfer, removal and promotions are not the business of students, and should not be encouraged to interfere into matters non of their capacity. It should be the decision of the department what it thinks best in the best interest of the institution. Contract means that can be terminated with or without any reason. Students must only concentrate on what they are supposed to learn, whoever is the head of the organisation.

  3. Imaduddin says

    The story is incomplete. Why the principal Asia have been terminated and what are the justification for the appointment of fresh principal?Requested Chitraltoday reporter to communicate the real story.

Leave a Reply

error: Content is protected!!