Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

PPP observes Benazir's 9th death anniversary

ان کا کہناتھا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو،بے نظیر بھٹو، نصر ت بھٹو نے چترال کا جس تواتر سے دورہ کیا ، ان کا چترال سے والہانہ محبت اور لگاؤ کا ثبوت ہے اور چترال کے عوام بھی اس خاندان کے دلدادہ ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں پر پی پی پی کے منتخب ممبران براجمان ہیں۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنما عالمزیب ایڈوکیٹ، میردولہ جان، شریف حسین ، سید برہان شاہ ، شفقت حسین، شیر جوان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی سے کئی کارکنان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا جن میں نعیم جان، احکام الدین، توکل خان، نادر ولی شاہ، ظفر احمد، نوید احمد، جاوید احمد، فیضان اللہ، امتیاز احمد، اشتیاق احمد ، بہادر خان، عزیز الرحمن اور دوسرے شامل تھے۔]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!