PPP, APML to field joint candidates on 14 seats

0

چترال (بشیر حسین آزاد) پاکستان پیپلز پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ نے مشترکہ طور پر بلدیاتی انتخابات لڑنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ چترال میں اُن کی مخلوظ ضلعی حکومت قائم ہو جائے گی ۔

اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر ایم پی اے سلیم خان اور آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے صدر شہزادہ خالد پرویز نے اپنے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ نے بیس دنوں کی طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ کہ چترال کے چودہ نشستوں پر سیٹ ایڈ جسمنٹ کے تحت الیکشن لڑیں گے ۔

 بعد از انتخابات حکومت سازی بھی باہمی مشورے سے کرنے کا لائحہ عمل طے کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو سیٹ اوپن چھوڑے گئے ہیں ۔ اُن میں دونوں پارٹیوں کے امیدوار انفرادی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ بیس دنوں سے پی پی پی ، اے پی ایم ایل اور پی ٹی آئی کے مابین سہ فریقی اتحاد کی کوششیں جاری تھیں ۔ لیکن پی ٹی آئی کے و رکرز کی طرف سے بعض تحفظات کی وجہ سے تحریک انصاف اس اتحاد میں شامل نہیں ہو سکا ۔ اس لئے یہ اتحاد پی پی پی اور اے پی ایم ایل کے مابین طے پاگئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ اتحاد چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے قائم ہو چکی ہے ۔ اور اس کے انتہائی مفید نتائج نکلیں گے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ۔ کہ جماعت اسلامی اورجمعیت کا اتحاد یقیناًمضبوط ہے ۔ لیکن اے پی ایم ایل اور پی پی پی کا اتحاد اس کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیپلز پارٹی چترال کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ اور اے پی ایم ایل کے ساتھ اتحاد سے اس کو اور بھی تقویت ملی ہے ۔ اس لئے مخا لف اتحاد ہرگز ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ مذہبی جماعتوں نے سابقہ دور میں بھی اتحاد کیا ۔ لیکن قوم کو اُن کی کارکردگی معلوم ہے ۔ اس لئے اب کے بار وہ لوگوں کو مذہب کے نام پر دھوکہ نہیں دے سکتے ۔

]]>

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected!!