Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

IT lab opened in Bumburate school

اس موقع پرتقریبا15لاکھ کے لاگت سے تعمیر کردہ آئی ٹی لیپ اورکمپیوٹر لیپ کاباقاعد ہ افتتاح کیاگیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح سکون سے سانس لینے کے لئے ایک آزاد مملکت خداد پاکستان بناکرہمیں دیاہے اس کی حفاظت ہر پاکستانی پرفرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ بمبوریت میں مسلم اورکالاش کمیونٹی انتہائی پُر امن اورپرسکون زندگی بسر کررہے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں کوشکست دینے کے لئے پاکستا نی سب کو ایک ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بمبوریت روڈ میں عنقربت کام شروع کیاجائے گاجس سے عوام کی مشکلات میں کافی کمی آئیں گے جوکہ جدید طریقے سے بنایاجائے گا۔سیلم خان نے کہاکہ بمبوریت میں عوام کے مطالبے کے مطابق زنانہ مڈل سکول ،ہائی سکول اورتقریبا10کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید ہاسٹل بنارہے ہیں جوکہ مکمل ہونے کے آخری مراحلے میں ہے جس میں تینوں ویلزکے طلباء کواپنے پڑھائی جاری رکھنے میں آسانی ہوجائے گا۔ علاقے کے عمائدین کے مطالبے پر سیلاب میں تباہ ہونے والے پلوں اورحفاظتی بندوں کوبھی مکمل کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے کہاکہ ہایئرسکینڈری سکول پربھی جلدی کام شروع کیاجائے گازمین مالکان کے لئے 55لاکھ روپے منظورہوکرمحکمہ ایجوکیشن کے اکاونٹ میں آچکاہے فوری طورپر اُن کوادا کیاجائے گا۔ ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ چترال کی نمائندگی کرتے ہوئے سی پیک کے متبادل روڈکے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں ایک قراراد پیش کیاتھاجس پر غورکرنے کے بعد منظوربھی ہوچکاہے جوچترال گلگت روڈ تعمیرکیاجائے جس سے ٹوارزم کوفروغ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ چترال کی مستقبل بہت روشن ہے بمبوریت چترال کی ایک پہچان ہے یہاں کے بچوں کوکوالٹی ایجوکیشن اور ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کی اشد ضرورت ہے اوریہاں کے زمینوں کوغیرمقامی لوگوں کے ہاتھوں فروخت نہیں کرناچاہیے جس سے آپ کے بچوں کے مستقبل وابستہ ہے۔ پروگرام میں سکول کے طلباء وطالبات حمدباری تعالیٰ،نعت مقبول ،تقریر،ملی نغمے پیش کئے ۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت صالح ولی آزاد،اے ڈی اوشاہد،پی پی ایف کے پراجیکٹ منیجرمحمدیونس،وی سی چیئرمین وکونسلرزاوردیگرعمائدین ایم پی اے سلیم خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید بحالی وترقیاتی کاموں کامطالبہ کیاجس کومکمل کرنے کی یقین دہانی کی۔]]>

You might also like

Leave a comment

error: Content is protected!!