Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Town residents happy over alternative water supply network

چترال (بشیر حسین آزاد) حالیہ سیلاب کے نتیجے میں چترال شہر کو پانی کی فراہمی کرنے والا انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کا سیلاب سے متاثر ہونے کے باوجود پینے کی صاف پانی کا سنگین مسئلہ درپیش نہیں ہوا جس کی بنیادی وجہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام کا چترال ٹاؤن کے اندرمختلف مقامات پر ڈگ ویل کی تعمیر تھی جہاں سے لوگ پینے کے لئے صاف پانی بلا تعطل حاصل کرتے رہے۔ 9
بلچ کے مقام پر ایک ڈگ ویل سے پانی حاصل کرنے والوں نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ 2012ء میں بھی انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کے متعدد پائپ دریا برد ہوگئے تو چترال ٹاؤن میں لوگ ایک ایک بوند کو ترسنے لگے تھے اور دور دور علاقوں سے موٹر گاڑیوں میں ٹپکے بھر بھر لانے پرمجبور تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس آر ایس پی کے تعمیر کردہ ان ڈگ ویلز سے وہ اب اپنے گھروں کے قریب سے ہی صاف اور ٹھنڈا پانی حاصل کرتے ہیں اور انگارغون واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی سپلائی معطل ہونے سے ان کو کوئی تکلیف درپیش نہیں ہوا۔ تاہم انہوں نے ان کی تعداد میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا۔ 21
ڈگ ویلز کی تعداد کے بارے میں پوچھنے پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے بتایاکہ ہنگامی صورت حال میں واٹر سپلائی اسکیم کے فیل ہونے کے مسئلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ادارے کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے گزشتہ سال ڈگ ویلز کی فراہمی کی منظوری دی تھی اور سال 2014ء کے دوران چترال ٹاؤن کے اندر 16جبکہ روان سال کے دوران 38تعداد میں ڈگ ویلز تعمیر کئے گئے جن کی مجموعی تعداد 54بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن سے باہر بھی بروز اور ایون میں ڈگ ویلز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اگلے سیزن میں ان میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!