Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Chitral included in PM's health scheme

Niaziپارٹی صدر سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سید احمد خان کے زیر صدارت ضلعی کابینہ کی میٹنگ پارٹی دفتر میں منعقد ہوا۔جسمیں جنرل سیکرٹری صفت زرین ،محمد وزیر خان،محمد کوثر ایڈوکیٹ وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو چترال میں وزیراعظم صحت انشورنس سکیم شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ضلعی صدر سید احمد خان نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت مستحقین کو شامل کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کہا کہ صحت اسکیم کے تحت سات مہلک بیماریوں ،دل ،کنسیر،گردے،جگر ،ذیباطس اور عام بیماریوں کا علاج حکومت مفت کریگی۔کوئی بھی شخص اپنے مرضی کے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتال میں تین لاکھ روپے تک کا علاج مفت کراسکے گا۔تین لاکھ خرچہ کے بعد بھی بیماری ٹھیک نہیں ہوئی حکومت مزید تین لاکھ روپے دے گی۔ پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی کے مطابق اس کے علاوہ مزید 50ہزار روپے تک عام بیماریوں کا علاج بھی حکومت مستحق افراد کیلئے کرے گی۔صحت اسکیم کا اجراء چترال میں ہوچکا ہے۔اُنہوں نے کہا۔وزیراعظم صحت اسکیم میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے چار اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔جسمیں مردان ،چترال،کوہاٹ اور ملاکنڈ شامل ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت چترال کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں بھی چترال کے غریب عوام کے لئے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کرکے بہت بڑا نیک کام کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید اور ترقی یافتہ چترال میاں محمد نواز شریف کا خواب ہے جوکہ بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔]]>

You might also like
2 Comments
  1. Inam Ullah says

    Mian sahib zindabad

  2. Zahiruddin says

    We appreciate any developmental scheme initiated by the prime Minister Muhammad Nawaz Sharif sahib including the Health Insurance Scheme for Chitral.Through your esteemed online paper I would like to request Syed Ahmed Khan sahib, President Muslim League(N) to apprise Prime minister sahib for acceleration of work on Lowari Tunnel project,Golen gole Hydel Power project, Constructing dams on chitral River at different places and initiating work on Chitral Tajikistan Road.
    Zahiruddin
    Canada

Leave a Reply

error: Content is protected!!