Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

جشن شندور کی وجہ سے مالی نقصان اٹھا رھے ھیں: عوام لاسپور

وادی لاسپُور کے 30 ہزار سے زائد آبادی کا واحد صدیوں پرُانی چراگاہ  ُ”شندور” ,کروڑوں روپے کے مال مویشی ضائع ,صُوبائی و ضلعی حکومت اور منتخب نمائندے رائلٹی (معاوضے) کے جھوٹے وعدے , ٹال مٹول, عوام پریشان اور انصاف کے مُنتظر.                                                          لاسپُور خوبصورتی و تاریخی لحاظ سے پاکستان و بلخصوص صوبہ سرحد کے ضلع چترال میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہ وادی 14 گاون پر مشتمل ہے یعنی شہداس, گشٹ, گوژگال ,کم شاہی ,ہرچین ,شہچو , رنگ گالھی , رامان , پرگرام , پوردھ , بروک , بالم , ریزون اور سوُ لاسپور- 1935ء سے پہلے بھی یہاں کے باشندوں کا معاشی آمدنی کا بڑا زریعہ ُشندور رہا ,جہاں پر لوگ مال مویشی پال کر پورے سال کا خرچہ نکللتے آر ہے اور تقریباً 600گھر بھی تعمیر کر چکے ہیں
گزشتہ 40 سالوں سے ُشندور پولو ٹورنامنٹ کی وجہ سے لاسپور کے عوام کو انتہائ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور سالانہ لاکھوں روپے کے مال مویشی ضائع ہو رہے ہیں۔
صوبائی و ضلعی حکومت اور منتخب نمائندوں سے التماس ہے کہ ملک موجودہ وقت معاشی بدحالی , بے روزگاری و دیگر مسائل میں مبتلا اور دوسری طرف کورونہ وئیرس کی وبائ امراض ,اس نازک موقع پر وادی لاسپور کے بہادر عوام کی شرافت کو ان کی کمزوری ہر گیز نہ سمجھا جائے اور انصاف کےلیے قانون کے  دروازے پر دستک دینے پر بھی مجبور نہ کیا جائیے
شھزادہ ابراھیم 
You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!