Former PPP UC nazim joins JUI-F

1
  • right;”>چترال (بشیر حسین آزاد) یونین کونسل چترال ٹو کے سابق ناظم ریاض احمد دیوان بیگی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں غیر مشروط طور شامل ہونے کا اعلان کردیا جبکہ جمعیت کے ضلعی امیر قار ی عبدالرحمن قریشی نے انہیں ضلع کونسل کے وارڈ چترال ٹو کے لئے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔

  • right;”>بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ریاض احمد دیوان بیگی نے پی پی پی کو چھوڑ کرجے یو آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مرحوم چچا الحاج محمد اللہ خان (سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل) کے زمانے سے ہی ان کا دینی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کے ساتھ دیرینہ مراسم تھے اگرچہ ان کا تعلق کسی اور پارٹی سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس پارٹی میں صرف اور صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لئے داخل ہورہے ہیں لہٰذا اس وارڈ سے پارٹی ٹکٹ کے بھی امیدوار نہیں ہیں اور وہ ایک کارکن کے طور پر اپنی تمام صلاحیتیں اور وقت بروئے کار لائیں گے۔

  • right;”>مولانا الیاس، مفتی شفیق، خوش محمد، مولانا عبدالرحمن (سابق ایم پی اے) اور جنرل سیکرٹری مولانا عبدالشکور نے ریاض احمد دیوان بیگی کو جمعیت میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس پارٹی میں ثابت قدم رہتے ہوئے دوسرے رہنماؤں کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس جماعت میں کام کرنے والوں میں کسی کے دل میں بھی عہدے یا ٹکٹ کی لالچ نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف اور صرف فلاح اخروی کے لئے کام کرتے ہیں۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی نے کہاکہ جمعیت کے ضلعی کابینہ نے سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ضلع کونسل وارڈ چترال ٹو سے ریاض احمد دیوان بیگی کو امیدوار نامزد کیا جائے۔

  • rb” class=”ajR” tabindex=”0″ data-tooltip=”Show trimmed content”>
  • ]]>

    1 Comment
    1. Muhammad Hakim says

      qiamaat key alamat yehi han wohan bayan dekho pher yehan byan dekho….

    Leave A Reply

    Your email address will not be published.

    error: Content is protected!!