Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

ہونہار اور مستحق طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالرشپ دینے کی تقریب

DSC03817 آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی ایلی پراجیکٹ اور ملک سعد شہید ٹرسٹ کی مشترکہ تعاون سے ہونہار اور مستحق طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالرشپ دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک سعد شہید نہ صرف خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں اور افسران کے لئے رول ماڈ ل ہے بلکہ ان کا نام صوبے میں بچہ بچہ جانتا ہے جوکہ محنت اور دیانت داری میں ان کے لئے مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے منسوب تعلیمی وظیفہ حاصل کرنا باعث فخر ہے اور اس کے حاصل کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ ملک سعد جیسی خصوصیات اپنے اندر پیدا کرکے اور ز ندگی میں اپنے لئے مقام پیدا کریں۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طالبات ولایت بیگم اور غزالہ بی بی کو اسکالرشپ کی پہلی قسط کا چیک تقسیم کیا جوکہ ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی دو حقیقی بہنیں ہیں۔ اس موقع پر ملک سعد ٹرسٹ کے چترال میں کوارڈینیٹر حسین احمد نے کہاکہ اس اسکالرشپ کے حاصل کنندگان کو اعلیٰ تعلیم کی کسی بھی مرحلے تک مالی مدد فراہم ہوتی رہے گی بشرطیکہ وہ امتحانات میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سعد ٹرسٹ سپورٹس کے میدان میں بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور اس ٹرسٹ کے تحت ضلعے میں پانچ مختلف مقاما ت پر سپورٹس کوچنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اے کے آر ایس پی کے منیجر انسٹی ٹیوشن ڈیویلپمنٹ فضل مالک نے کہاکہ ایلی پراجیکٹ کے تحت یوتھ کی ہر شعبہ زندگی میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!