Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

عوام کی خدمت کرکے فخر محسوس کرتے ہیں: وزیرزادہ

پشاور: گذشتہ روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف چترال کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چترال کے مختلف علاقون سے تعلق رکھنے والے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے وزیرزادہ نے کہا کہ  ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے  فخر محسوس کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی مسلہ لیکر ان کے پاس آتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ملکر متعلقہ محکموں کا دورہ کرتے ہیں اور مسائل کو بروقت حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عوامی خدمت کے لئے صبح سے لیکر شام تک موبائل فون آن رکھا جاتا ہے، ماضی کی طرح کوئی یہ شکوہ نہیں کرسکتا کہ ایم پی اے فون نہیں اٹھا رہا۔ ہم نے  ان پانچ چھ مہینوں میں ایک بات نوٹ کیا کہ چترالی عوام کا بھروسہ نمائندوں سے اٹھ گیا اور جب تک  کام پورا نہیں ہوتا۔ لوگ اعتماد کرنے کو تیار نہیں کیونکہ گذشتہ دور کے ایم پی ایز عوام کے  مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لئے اور اسی وجہ سے اکثر لوگ بھروسہ نہیں کرتے۔
انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ڈگری کالج گرم چشمہ ایک تحفہ ہے جو علاقے کےعوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو اب حل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف چترال ابھی تک یونیورسٹی ایکٹ میں شامل نہیں تھا اس سلسلے میں پی ڈی چترال یونیورسٹی کے ساتھ ملکر لاء منسٹر اور دیگر متعلقہ اداروں سےملاقات کرکے یونیورسٹی آف چترال کو بھی یونیورسٹی ایکٹ کے تحت کام کرنے کی منظوری دلوائی۔ سال 2015ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد جو کام  ایڈوانس میں کروائے گئے تھے مگر ابھی تک وہ بقایاجات نہیں ملے تھے۔
تحصیل ناظم اور ضلع ناظم کا آپس میں چپقلش اور ایم پی اے صاحباں کا ورکنگ تعلق نہ ہونے کی وجہ سے یہ رقم اب تک نہیں ملے تھے  مگر ہم نے اس سلسلے میں سی ایم ہاؤس سے خصوصی منظوری لیکر یہ مسلہ حل کروایئے مگر شرط یہ رکھا کیا ہے کہ جانچ پڑتال کے بعد یہ رقم دئیے جائیں گے۔ اس کے  علاوہ ٹی ایم اے کے سات کروڑ روپے بھی پچھلے تین سالوں سے بقایا تھے ان کے لئے بھی سی ایم  ہاؤس سے ڈائریکٹو جاری کروا کر یہ مسلہ بھی حل کروائیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش جاری ہے کہ خدمت کو یقینی بنائیں اور اس مقصد کے لئے دن رات حاضر ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خدمت ہی میں کامیابی ہے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے دیگر سینئر قائدیں بھی شریک تھے جن میں رحمت غازی چیف، سرتاج احمد خان، حاجی سلطان، عبدوالرازاق، محمد ارشاد، محمد حسین، شیر جہاں ساحل، فضل اعظم  شامل شریک تھے۔ گرم چشمہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان تمام نےخوشی کا اظہار کئے کہ یہ کالج کی منظوری لٹکوہ کے عوام کے لئے تحریک انصاف کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔ سرتاج احمد خان نے کہا کہ پندرہ سال سے اقتدار لٹکوہ میں تھا مگر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوئے جو افسوسناک ہے۔
اجلاس کے آخر میں کالج کی نوٹیفکیشن لٹکوہ کے نمائندوں کے حوالے کیا گیا  اور ملکر چترال اور چترالی عوام کے مفاد لئے جد وجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق ترجمانی کرنے پر زور دیا گیا تاکہ پارٹی کو ضلع بھر میں ایک مضبوط طاقت بنایا جا سکے۔
You might also like
4 Comments
  1. Kifayat says

    We have full confidence in Mr. Wazir Zada but unfortunately there are developments which show that the Minorities MPA is being misled and misused by the opportunists in PTI. The feud with Mawlana Chitrali started after the transfer of Principal of the High School Chitral. It is alleged that the said Principal was very strict with the development work being done at Chitral Parade ground.The Incharge of the development work at Paradeground is relative of a PTI worker who is said to be the Secretary of Mr Wazir Zada. On demand of this Secretary the Principal was transferred to Laspure. Friends of the transferred Principal approached Mawlana Chitrali and then this drama started. Mr Wazir Zada is requested to focus on his work and not to follow instruction of rejected opportunists within his party.

  2. Ijaz Ahmad says

    MPA Wazir zada is doing his level best to serve the people of chitral.Every one has an easy access to him and takes personal intrest in every matter..

  3. آل ارسلان خواجہ says

    تحریک انصاف کے پانچ کارندوں نے اس کاغذ کو اپنی نمائش کیلئے جس طریقے سے تھاما ہواہے اس میں دکھاوے کا عنصر اغلب اور خدمت کاعنصر موقود ہے۔

  4. Khalil Ahmed says

    A brar awel tan Kalash community o te khidmat kori hetan pasmandagio oche ghurbato kam kore. Baqi Chitralo royan te khimat o bache hetan muntakhab namainda asuni. Pura chitralo leader biko zarurat niki.

Leave a Reply

error: Content is protected!!