تحریک انصاف نے چترال میں سڑکون کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہوا ہے: وزیر زادہ
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کا اصولی فیصلہ کیا ہےاور کہا ہے کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ان سڑکوں کی تعمیر از بس ضروری ہے۔ تاہم اس حوالے سے قواعد ضوابط کے مطابق اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنما اور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے اس نمایندے سے بات کرتے ہوے کیا۔ انہون نے کہا کہ بعض افراد اپنی سیاسی دکان چمکانے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے چترال کے مختلف سڑکوں کی تعمیر کی منسوخی کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چترال کے سڑکوں کے ریوائزڈ سٹیمیٹ تیار کئے گئے ہیں اور چترال گرم چشمہ دوراہروڈ کی تعمیر پر جون 2019تک 500ملین روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ گرم چشمہ روڈ کی مجموعی لاگت 8314.355ملین روپے ہے۔
اسی طرح چکدرہ چترال روڈ کاتخمینہ لاگت17423ملین روپے، لواری ٹنل ایکسس روڈ پر 26855ملین روپے، ایون بمبوریت روڈ 4600 ملین روپے، بونی مستوج روڈ 16755.500ملین روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرم چشمہ روڈ ٹینڈر کے پراسس میں ہے اور چترال یونیورسٹی کی زمین کی خریداری کیلئے 83کروڑ روپے عنقریب ریلیز کئے جا رہے ہیں۔
وزیر زادہ نے کہا کہ اپر چترال ڈسٹرکٹ کے حوالے سے دو دنوں کے اندر چترال کے لوگوں کو بڑی خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے سڑکوں کے لئے سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں کی باتیں ہوا میں تیر چلانے کے مترادف ہیں ۔ جن کی کوئی کاردگی نہیں۔ صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بغیر انگلی کٹائے شہیدوں میں نام لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
@Shehla xoor .. Some sources say that the announcement he has made is correct. The money is allocated as a special fund to promote tourism in Chitral, not sure though
The public representatives of Chitral are requested to take notice of the repair work of Broghil road done by the people on self help basis, if there are any funds, the people of Broghil and Yarkhoon should be encouraged and the work they have done on their own must be appreciated by the presence of someone responsible in their midst such as MNA or MPAs. If a good initiative is not encouraged the burden of development will entirely fall on the public funds which are scarce.
Our representatives are requested to stop playing political games, now is time to come forward and serve the people who are most in need.
The NHA has issued notifications dropping a couple of important road projects from PSDP of current fiscal year. If the PTI Chitral leader or any MPA say the NHA has never issued such notifications and it is just a propaganda of their political rivals they should ask NHA to issue clarifications on its letterhead to clear the matter once and for all. This is as simple as that.
افواہیں کسی نے نہیں پھیلائیں ، جو کچھ کھا سنا گیا وہ نشنل ہائی وے اتھارٹی کا نوٹیفکیشن تھا جو چترال ٹوڈے نے شایع کیا اور مجھے یہ سب اطلاغ پہلے ہی موصول ہوئی تھی. اب کروادیں یا کوئی اور ہم تو بہت خوش ہوں گے کم از کمرومبور کے لوگ مرنے سے قبل ٹرک دیکھ سکیں گے
You are right Doctor Uncle. The news of the Kalash MPA is just news for news and nothing more than it. One should not talk beyond the ambit of one’s power and authority. The allocation is negligible for the two road projects to start it during the current fiscal year.
Very nice wazir zada sahib. Keep it up