Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

ٹنل کے دونوں طرف سڑکین جم گئیں، مسافرون کو مشکلات کا سامنا

چترال(گل حماد فاروقی) لواری سرنگ کے دونوں جانب سڑک پر شدید برف باری کے باعث گاڑیوں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے۔

برف باری کے دوران جب سڑک پر برف جم جاتا ہے تو اس پر چلنا نہایت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ جمی ہوئی برف پر اکثر گاڑیاں پھسل کر حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب اکثر مسافروں نے شکایت کی کہ لواری سرنگ میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس لینے کے باوجود بھی عملہ اقرباء پروری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بااثر اور سفارشی لوگ کسی بھی وقت لواری سرنگ کے اندر سفر کرسکتے ہیں جبکہ غریب عوام کو بلاوجہ اندر کام کے بہانے روک لیا جاتا ہے حالانکہ بسا اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سیکورٹی والوں نے گاڑی کو روک دئیے ہیں مگر اوپر سے فون آنے پر انہیں چھوڑ دیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ اندر کوئی کام نہیں ہورہا تھا۔
چترال کے عوام نئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لواری سرنگ میں اقرباء پروری کا سلسلہ بند کیا جائے اور اسے عام مسافروں کیلئے سردی کی موسم میں بلا تفریق کھول دیا جائے تاکہ لوگ بروقت اپنے منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

You might also like
1 Comment
  1. Ehsan says

    Fully agreed with Farooqi sahib. if it can be opened to sifarishees why cannot it be opened to all. Imran Khan’s “do nehi aik Pakistan” is actually “aik nehi do Pakistan” at Lawari tunnel. Shame Shame.

Leave a Reply

error: Content is protected!!