اقلیتی ممبر کو چیرمین ڈیڈیک مقرر کرنا چترال کے مسلمانون کی توھین ھے: جے یو آئی

6

چترال (محکم الدین) ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن اور ایم ایم اے کے ضلعی قائدین نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی طرف سے اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کو بطور چیرمین ڈیڈک مقرر کرنے کو چترال کی اکثریتی آبادی کی توہین اور آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ چترال میں اکثریتی اور اقلیتی کمیونٹیز کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔

اس لئے اس پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے اور عوام چترال کے منتخب نمایندہ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن کو چیرمین ڈیڈک بنایا جائے، بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج نکلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت پر ہو گی۔
چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، مولانا عبدالشکور، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، قاری سلامت اللہ اور قاری جمال عبدالناصر وغیرہ نے کہا کہ ابھی تک چترال کے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ صوبائی حکومت کی طرف سے مسلسل نا انصافی ہورہی ہے جبکہ سیلکٹیڈ، الیکٹیڈ اور اقلیتی ممبران اسمبلی کے حقوق آئین و قانون میں واضح ہیں۔

اس کے باوجود ان کو پس پُشت ڈال کر زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتی رکن اسمبلی وزیر زادہ کے خلاف نہیں ہیں وہ اقلیتوں کے ممبر ہیں لیکن ان کو پورے چترال کا ایم پی اے قرار دے کر چیرمین ڈیدک کی حیثیت سے اُن کا تقرر نہ صرف پوری مسلم کمیونٹی کی توہین ہے بلکہ جمہوریت کے منہ پر بھی طمنچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہم نے اپنا احتجاج شروع کیا ہے اور یہ احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا۔ جب تک مولانا ہدایت الرحمن کو چیرمین ڈیڈک نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کایہ فیصلہ چترال کے مسلمانوں اور جمہوریت پسندوں کو کسی صورت منظور نہیں۔ اس لئے فوری طور پر اس پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور علماء سب سے زیادہ اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگہی رکھتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اکثریت کے حقوق پر اقلیت کو نگہبان بنایا جائے۔

ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ۔ کہ سوات اور چترال ایک ہی ڈویژن میں شامل ہونے کی وجہ سے ہمیں یہ توقع تھی کہ وزیر اعلی چترال کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گے لیکن افسوس کامقام ہے کہ وزیر اعلی اور موجوودہ حکومت کا انحصار ظلم و نا انصافی اور کرپشن پر ہے۔ تمام ممبران اسمبلی کے ساتھ فنڈ کی تقسیم پر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جبکہ اپنی پارٹی ممبران کو بوری بھر بھر کے فنڈدیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کو چترال کے عوام نے بھی دیکھ لیا ، آج بے روزگاری نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ گیس و بجلی کے بل اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں سے بے حیائی اور بہتان طرازی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

یہ حقیقی معنوں میں یہودی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم کالاش کے بالکل خلاف نہیں لیکن صوبائی حکومت کی طرف سے مسلم کمیونٹی اور کالاش قبیلے کے مابین دوری پیدا کرنے کی کوشش کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں ٹورزم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی ۔ جبکہ چترال میں ہونے والے اقدامات کے سلسلے میں اُنہیں اعتماد میں لیا جا نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے اس اقدام سے اگر چترال میں حالات خراب ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعلی اور صوبائی حکومت پر ہوگی۔

6 Comments
  1. Haris says

    It is very unfortunate that Chitrali people voted to such mindless people this critical time. I am unable to understand why they claim to be the custodians of Islam. They are tunnel-visioned orthodox illiterate people in this modern time.

  2. Rafi says

    There is a need to provide some basic education to these people who always take the name of Islam for their own personal gains. I mean what the hell is this to say that you should make me chairman otherwise people of Chitral will do this and that and peace of Chitral will be in danger. Is this legal and moral demand. Please do not misuse Islam and follow its basic principles of tolerance, equal rights for all and co-existence.

  3. Naser says

    Religion has nothing to do with DDAC. It is disgusting that these people drag religion into every petty worldly matter.

  4. Mohammad Ilyas Khwaja says

    اگر یہ ڈیڈک کسی اسلامی نظریاتی کابینہ کا نام ہے تو یقینا” کسی اقلیتی رکن کو اسکا سربراہ نہیں ہونا چاہٸے۔ اسکے علاوہ کسی بھی منصوبے کا اہتمام وزیرزادہ یا کوٸ بھی شہری کر سکتا ہے جس پر اس حوالے سے اعتراض کرنا سراسر تعصّب پرمبنی ہوگا۔

  5. Jalaluddin Ahmed says

    Islam means Peace. Interestingly, the people came to power in the name of Peace talk disruption of peace.

  6. Khan N says

    These so called ullamas are hungry to get commission from the contractors. They are using faith and religion for their own interests and benefits. What will happen if not listened them. It’s better for him to resigne from the membership.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected!!