Chitral Today
Latest Updates and Breaking News. Editor: Zar Alam Khan.

Encroachment issue to be resolved through dialogue

DSC07929 کمیٹی نے پانچ روز کی محنت سے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ ، صدر تجار یونین حبیب حسین مغل اور انکی ٹیم سے دو ، دو بار نشست کی ۔اور مختلف اداروں سے دستاویزات جمع کرنے کے بعد دونوں فریقوں کو باہمی گفت و شنید کے زریعے مسئلے کے حل کی اپیل کی ۔اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس ہفتے کی شام ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں انکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ، صدر تجار یونین حبیب حسین مغل اور انکی کابینہ ، مصالحتی کمیٹی کے اراکین ، تحصیل ناظم محمد الیاس، صدر ڈسٹرکٹ بار صاحب نادر خان ایڈوکیٹ ، صدر چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان، صدرچترال پریس کلب محکم الدین اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ریاض احمد دیوان بیگی نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے کہا کہ تمام مسائل کا حل باہمی گفت و شنید میں ہے اور میں اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے پر ضلع ناظم چترال اور کمیٹی کے ممبران کا شکر گزار ہوں کہ اُنہوں نے مصالحت کیلئے بھر پور کوششیں کی۔ انھوں نے کہا کہ قانون کے مطابق عوامی مفاد کے کاموں میں آپ کے تعاون کا طلبگار ہوں اور بطور ڈپٹی کمشنر میں جو بھی کام کروں گا وہ ریاست اور عوام کے مفاد ہی کیلئے ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ تاجر یونین و دیگر ادارے امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے اور افہام و تفہیم سب سے اہم راستہ ہے۔ ضلع ناظم نے کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انکی کوششوں سے تاجر برادری اور انتظامیہ ایک بات پر متفق ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے کہاتجار یونین ایک قابل قدر یونین ہے۔ جس پر چترال کی معیشت کا انحصار ہے۔ چترال کی بھلائی کیلئے ہمیشہ تجار یونین نے قابل قدر کام انجام دئیے ۔ ان کیلئے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ صدر تجا ریونین نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلق اور مشاورت کا ماحول چاہتے ہیں۔ تاکہ مسائل بھی حل ہو اور علاقے کا امن بھی متاثر نہ ہو۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی خاطر پی آئی اے چو ک چترال میں اگر تجاوزات موجود ہیں تو ہٹانے کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم دیگر بازار کے حوالے سے باہمی مشاورت کا طریقہ اپنا یا جائے۔ کمیٹی کے چےئرمین تحصیل ناظم محمد الیاس صدر چیمبر آف کامرس سرتاج احمد نے پر امن طریقے سے مسئلے کا حل نکالنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی تعریف کی ۔ اور کہاکہ چترال کی تعمیر و ترقی اور اس سے خوبصورت بنانے کیلئے ہمارا طریقہ کار باہمی مشاورت کا ہی ہونا چاہیے۔ اس موقع پر چترال بازار کے دیگر تجاوزات کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم ، تحصیل ناظم محمد الیاس اور صدر تجار یونین حبیب حسین مغل پر مشتمل سہ رکنی کمیٹی بنائی گئی ۔ جو باہمی مشاورت سے دیگر تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں فیصلہ کریں گے۔ ]]>

You might also like

Leave a Reply

error: Content is protected!!