Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

Chitrali students shine in provincial level competitions

گورنمنٹ ہائی سکول ایون کی جماعت ہشتم کی طالبہ مدیحہ قاضی بنت مولانا شیخ الاسلام نے ایبٹ آباد میں منعقدہ صو بائی سطح پر اردو تقریری مقابلے میں چترال کی نمایندگی کرتی ہوئی صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ مدیحہ قاضی نے تحصیل سب ڈویژن چترال کی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی بعد آزان ضلعی سطح پر ہونے والے تقریری مقابلے میں کامیابی کا اپنا یہ اعزاز برقرار رکھی ۔ اور صوبائی سطح پر مقابلے کیلئے نامزد ہوئی ۔ اور صوبہ بھر کی طالبات سے مقابلہ کرتی ہوئی دوسری پوزیشن حاصل کرکے چترال کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ انہوں نے اس کامیابی کو والدین کی مدد و دُعا ،اساتذہ کی رہنمائی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی کوشش اور دلچسپی کو قرار دیا ۔ ان مقابلوں میں اُردو کے علاوہ انگریزی میں بھی تقریر کے مقابلے ہوئے ، جس میں طالبہ عاتکہ گرلز ہائی سکول چترال انگریزی تقریر میں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مستوج کی طالبہ شہنیلہ تلاوت میں صوبے بھر میں چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔نعت میں برنس سے تعلق رکھنے والی طالبہ صفیہ نے صوبائی سطح پر چوتھی ، ملی نغمہ میں گورنمنٹ ہائی سکول شیاقوٹیک کی طالبات نے تیسری اور قومی ترانہ کے مقابلے میں دروش کی طالبات نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ مضمون نویسی میں صوبائی سطح پر چترال کے سوا کوئی بھی سکول شریک نہیں ہوا ۔ اس لئے مقابلے کی واحد طالبہ کرن مہتاب کو اعزازی ٹرافی سے نوازا گیا ۔ درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں نے ضلع سے باہر جاکر مقابلوں میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے پر طالبات کو مبارکباد دی ہے ۔ اور اساتذہ کی اچھی کارکردگی پر اُن کی تعریف کی ہے ۔ نیز عوامی حلقوں نے یہ مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چترال کے مخیر حضرات جس طرح امتحانات میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کوایوارڈ دے کر اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ اسی طرح ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی ایوارڈ کا انتظام کیا جائے ۔ تاکہ یہ مستقبل میں مزید چترال کا نام روشن کر سکیں ۔]]>

You might also like
1 Comment
  1. Sher Wali Khan Aseer says

    ،ہم دل کی اتھاہ گہرایوں سے طالبات مدیحہ قاضی جی جی ایچ ایس ایون، مس عاتکہ گرلز ہائی سکول چترال، مس شہنیلہ ۔گرلز ہائی سکول مستوج۔ مس صفیہ جی جی ایچ ایس برنس، مس مہتاب کے علاوہ قومی ترانہ اور ملی نعمہ کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات جی جی ایچ ایسز شیاقو ٹیک اور دروش، ان کی استانیوں اور اطالبات کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ بچیاں انعامات کی حقدار ہیں۔ ضلعی کونسل چترال کو چاہیے کہ ان بہادر بچیوں کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

Leave a Reply

error: Content is protected!!