Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

MPA's humanitarian act

چترال ( بشیر حسین آزاد ) ایم پی اے چترال سلیم خان نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں ایک نادار مریض کو خون کا عطیہ دیا ۔

مذکورہ مریض کو خون کی شدید ضرورت تھی ۔ تاہم متعلقہ بلڈ گروپ کا خون نہ ملنے کے سبب مریض کی جان کو شدید خطرہ درپیش تھا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چونکہ مریض کے خون اور اُن کے خون کا گروپ ایک ہے اس لئے اُن کی جان بچانے کی کوشش کرنا لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک انسان کی جان بچانے کی کوشش کرنا پورے علم انسانیت کو بچانے سے تشبیہ دی گئی ہے ۔ اس لئے ہمیں اپنی بساط اور طاقت کے مطابق مریضوں کی مدد کرنی چاہیے ۔ چاہے وہ جس طریقے سے بھی ہو ۔ ایم پی اے نے خون دینے کے بعد ہسپتال میں بعض مریضوں کی عیادت کی ۔اور اُن کی خیریت دریافت کی ۔

]]>

You might also like
1 Comment
  1. Arshad says

    Giving it in the press means it is more of a political act than a humanitarian act. A real humanitarian act on part of the MPA would be to not misappropriate the money meant for the development of the poor people.

Leave a Reply

error: Content is protected!!