صوبائی اور مرکزی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی میں ناکام

0

maulana مولانا چترالی نے کہا ۔ کہ چترال کے سیلاب کے دوران وزیر اعظم ،چیف آف سٹاف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے چترال کا دورہ کیا ۔ لیکن اس دورے سے چترال کے سیلاب متاثرین کو کچھ بھی نہیں ملا ۔ جو کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ جبکہ متاثرین یہ توقع کر رہے تھے ۔ کہ اعلی حکومتی شخصیات کی آمد سے اُن کی بحالی کیلئے زیادہ دلچسپی سے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ لیکن یہ اُن لوگوں کیلئے محض ایک خواب ثابت ہوا ۔ وزیر اعظم کی طرف سے جانی نقصان کیلئے پانچ لاکھ اور مکمل تباہ شدہ مکان کیلئے چار لاکھ معاوضے کے اعلان پر ابھی تک عمل در آمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاک فوج نے سیلاب کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تاہم ایف ڈبلیو او کا کام غیر اطمینان بخش رہا ۔مولانا چترالی نے کہاکہ پاک فوج نے ریلیف کے مرحلے میں زبردست کارکردگی دیکھائی اور آرمی چیف نے خود چترال کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیاجس کے لئے چترال کے عوام ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاتاہم چترال کے عوام بونی روڈ، گرم چشمہ روڈ اور بمبوریت روڈمیں ایف ۔ڈبلیو ۔ او کے کام سے مطمئن نہیں ہیں جس کا آرمی چیف کا سخت نوٹس لینا چاہئے انہوں نے چیف آف سٹاف اور کور کمانڈر پشاور سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق احکامات دینے کا مطالبہ کیا ۔ ۔ مولانا عبد الاکبر نے کہا ۔ کہ گورنر کی طرف سے تعلیمی اداروں کے طلباء کی فیسوں کی معافی کے اعلان سے صرف کالج کے طلباء کو فائدہ پہنچا ہے ۔ جبکہ اس کا اطلاق یونیورسٹی سطح پر بھی ہونا چاہیے ۔ اور سیلاب سے متاثرہ چترال کے طلباء کو ایک سال کی بجائے دو سالوں کے فیسوں کی ریلیف دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے جنگلات کی کٹائی شدہ عمارتی لکڑیوں کو مقامی سطح پر نیلام کرکے متاثرین سیلاب کو دیا جائے ۔ تاکہ وہ اپنے مکانات تعمیر کر سکیں ۔ مولانا چترالی نے حکومت سے فوری طور پر سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے کے پیکج کے اعلان کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پشاور یونیور سٹی میں بیا لوجی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام ڈیپارٹمنٹ میں چترال کے ختم کردہ سیٹوں کی دوبارہ بحالی کا بھی مطالبہ کیا ۔ ]]>

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected!!