Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

زندہ قوم کے مفاد پرست رہنما

یہ باجوڑ خار کا واقعہ  ہے جہاں عصر کے بعد گراونڈ میں کھیل کود مغرب تک جاری رہتا ہے۔عصر کی نماز پڑھ کر لوگ مسجد سے باہر آرہے تھے۔ گراونڈ میں کرکٹ میچ چل رہا تھا، مشیران تماشا دیکھ رہے تھے اس دوران بندوق فائز کی آواز سنی گئی اور کچھ ہی دیر بعد چند  لڑکوں نے ایک بہت بڑا اورنایاب نسل کی پرندے کو زخمی حالت میں اٹھا کر گراونڈ  میں آئے۔ میچ کھیلنے اوردیکھنے والے سب پرندے کے گرد جمع ہوئے اورایک بحث شروع ہوئی۔ مسلۂ یہ تھا کہ پرندہ نایاب نسل کی تھی اورشکاری اسے پہچاننے سے قاصر تھے کہ آیا یہ حلال ہے یا حرام! اس دوران کسی نے کہا کہ مولوی صاحب کے پاس لے جاتے ہیں، اسے صحیح علم ہوگا۔ تمام لوگ شکار کو اٹھا کر مسجد کی طرف چل پڑے کیونکہ یہ مسلۂ اب شکاری کا نہیں رہا  بلکہ معاشرتی مسلۂ بن گیا تھا جیسے ہی مسجد جانے کا فیصلہ ہوا تو بچوں نے سب سے پہلے وہاں پہنچ (ایسے موقعوں پر بچے ہمیشہ جلد بازی کرتے ہیں) کرمولوی صاحب کو باہر بُلا لیئے اور مولوی صاحب نے پرندے کو دیکھ کر فورا کہا کہ یہ پرندہ حرام ہے، نوجوانوں میں مایوسی سی پھیل گئی کیونکہ اکثر نوجوان ہی شکار کے شوقین ہوتے ہیں۔ خاموشی پھیل گئی تھی کہ کسی نے کہا کہ مولوی صاحب یہ شکار مثل خان (مولوی صاحب کا چھوٹا بیٹا) نے کیا تھا تو فورا مولوی پچتاوے کا شکار ہوا کہ اس نے جلد بازی کیوں کی جو بھی تھا پکنا تو اسی کی کڑاہی میں تھا۔ خیر کیا کریں، کوئی حل نکالتے ہیں یہ سوچ کرمولوی صاحب داڑھی کھجاتے ہوئے پوچھا کہ شکار کب یعنی کہ کس وقت ہوا تھا تو جواب آیا کہ ابھی عصر کے بعد  ہی ہوا ہے تو صاحب نے سر ہلاتے ہوئے کہا کہ عصر اور مغرب کے درمیان اس پرندے کا شکار جائز ہے میں نے وقت نہیں دیکھا تھا۔ لہذا شکار اگرعصراورمغرب کے درمیانی وقفے میں ہوا ہے تو حلال ہے ورنہ حرام۔ اسطرح بچے تالیاں بجاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرکے گراونڈ میں واپس چلے گئے اور مشیران سب کچھ سمجھ گئے مگر لاج رکھنے پر مجبور ہوئے۔
گو کہ بظاہر یہ ایک واقعہ ہے مگر حقیقت میں یہ آج بھی ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے کہ معاشرتی سوچ ختم ہو کر کسطرح ذات تک محدود ہو گئی ہے۔ پچھلے دنوں پشاور میں چترال کی سیاسی نمائندہ گان ایک بینر اٹھائے پریس کلب کے باہر نظر آئے، بینر میں درج تھا کہ
چترال کی سیٹوں میں کمی ۔۔۔۔۔۔ نا منظورزندہ قوم کے مفاد پرست رہنما
موجودہ مردوم شماری۔ نامنظور۔نامنظور۔نامنظور اہلیان چترال
محترم سیاسی نمائندہ گان کی کاوشوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں خوشی بھی محسوس ہوتی ہے کہ جب تک ہمارے قائدین زندہ و تابندہ ہیں ہمارے حقوق پر کوئی آنچ نہیں آوے گی وہ ہرقدم سوچ سمجھ کر ہی اٹھا تے ہیں تاکہ کوئی ان کی وجہ سے انکی اس بیدار اور زندہ قوم کا مذاق نہ اڑا لے جس کی وہ ہر فورم پر نمائندگی کررہے ہیں۔ مگرجناب عالی ہمیں افسوس اس وقت ہوتی ہے جب آپ  اجتماعی مفادات  پر ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ حرکت بحیثیت قومی نمائندہ آپ لوگوں کو بلکل بھی زیب نہیں دیتی اور ایسے مواقع پر کئی سوالات جنم لیتے ہیں جو آپ کو لاجواب کر دیں گےاور زندہ قوموں کو دکھ ہوتی ہے جب ان کے نمائندے لاجواب ہوتے ہیں۔ کیونکہ اگر مردم شماری نا منظور ہی تھا تو آپ لوگ ابھی تک کیا خاک چھان رہے تھے، مردوم شماری کے نتائج کا اعلان چھ مہینہ پہلے ہو چکی تھی اور اس وقت کسی نے آواز نہیں اٹھایا  کیونکہ بقول آپ لوگوں کے، چترال کی آبادی کو کم دیکھایا گیا تھا جو کہ کرپشن اور خیانت ہے۔ مگر آپ لوگوں نے کوئی آواز نہیں اٹھا ئے، کوئی احتجاج نہیں بلائے کیونکہ تم لوگوں کو فکر صرف ذاتی مفادات کی ہوتی ہے اجتمائی مفادات کوئی معنی نہیں رکھتے۔ مگر جب آبادی کو بنیاد بنا کر حکومت نے سیٹوںمیں کٹوتی کئے تو آپ لوگوں کو محسوس ہوا کہ اب آپ کی سیٹ، جس پر آپ لوگ براجمان ہونے کے لئے قسمت آزمائی کرتے رہتے ہو، خطرے میں ہے تو آپ اہلیان چترال کی طرف سے احتجاج کرنے پریس کلب پہنچ گئے۔ جو یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر سوچ قومی نوعیت کی ہوتی تو یقیناً آپ لوگ وقت پر حرکت میں آتے مگر آپ کو ذاتی مفادات کی ہی فکر رہتی ہے۔ جو کہ مایوس کن اقدام ہے۔ ہمارے حقوق آئے روز پامال ہوتے رہتے ہیں اور آپ لوگ اس وقت تک آواز نہیں اٹھا تے جب تک آپ کو ذاتی فائدہ یا مفاد نظر نہ آئے۔ اورایک معصومانہ سوال پوچھتا چلوں کہ اگر سیٹوں میں کمی نہ کی جاتی تو کیا آپ لوگ مردم شماری کے خلاف اسطرح اکھٹے احتجاج پراترآتے؟؟  
  
]]>

You might also like
2 Comments
  1. Dr. Khalil says

    ساحل صاحب .. مولوی سے کچھ پوچھنا ہی سب سے بری غلطی ہے .. آج کل اسلام ٣٦٠ کے نام سے ایک ایپ تیار کی گئی ہے … جس نے کی مولویوں کی دکانداری بند کرکے رکھ دی ہی ،، اپ بھی آزما لیجئے گا .. باقی رہی بات مردم شماری پہلے اور احتجاج بعد میں والی بات ، اگر پاکستان کے سیاست دان اتنے دور اندیش ہوتے تو آج ہم جس جگہہ کھڑے ہیں یہاں نہ ہوتے ، ان کو کیا معلوم تھا کہ مردم شماری کا نتیجہ یہ نکلے گا .. باقی اس سوال کا جواب سلطان وزیر صاحب کے پاس ہے .. مجھے ان کے بات کی پوری سمجھ نہیں لگی اپ بھی ان کا کمینٹ اسی بینر کے نیچے فیس بک پر دیکھ سکتے ہیں .. یہ براہ راست ان سے پتہ کرلیں .. باقی آپکی سوچ بہت اچی ہے ..

  2. sohail ahmad says

    Absolutely right

Leave a Reply

error: Content is protected!!