Chitral Today
Latest Updates and Breaking News

حکمران اپنے کمیشن کیلئے کوئلے کے بجلی گھر تعمیر کر رہے ہیں: عمران

ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے دورۂ چترال کے دوسرے روز دروش اوسیک گراؤنڈ میں لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین، منسٹر آبنوشی شاہ فرمان، منسٹر انرجی اینڈ ایجوکیشن عاطف خان ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ صدر تحریک انصاف عبد اللطیف کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور سرکاری اداروں کے آفیسران موجوود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ جی آئی ٹی کے سامنے اسحاق ڈار جس طرح گربہ مسکین بنا ہوا تھا یہ پاناما کیس کا کمال ہے۔اب شہزادی مریم نواز سے بھی سولات کئے جا رہے ہیں۔ ہم طاقتور اور کمزور سے ایک ہی طریقے سے باز پُر س کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی اور بجلی پاکستان کے بہت بڑے مسائل ہیں ۔ اور بد قسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے جان بحق ہو رہے ہیں۔ کراچی پیسہ پیدا کرنے والا شہر ہے لیکن ریاست اپنا کام پورا نہ کرنے کے باعث سب سے زیادہ مسئلہ کراچی کو درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 57فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہو رہا ہے اس کے باوجود وہاں لوگوں کوپینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔ اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی بے تحاشہ کرپشن ہے۔ انہوں نے چترال میں 73واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیر کو پی ٹی آئی حکومت کا ایک ریکارڈ قرار دیا اور منسٹر آبنوشی شاہ فرمان کی تعریف کی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمران اپنے کمیشن کیلئے کوئلے کے بجلی گھر تعمیر کر رہے ہیں جبکہ اللہ پاک نے پانی کے بے پناہ وسائل ہمیں دیے ہیں جو انتہائی سستی ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی ناہلی کی انتہا ہے کہ چائنا میں کوئلے سے چلنے والے سولہ بجلی گھر صحت اور ماحول کیلئے نقصان دہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ہمارے یہاں کوئلے کے نئے بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح تھرمل بجلی گھر بھی حکمرانوں کی بدعنوانی اور نا اہلی کی واضح مثال ہیں جن کی وجہ سے ٹیکسوں کی بھاری آمدنی فیول قرضوں کی آدائیگی میں چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں بے پناہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ انرجی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
صوبائی حکومت نے اس سے قبل چترال میں 55منی ہائیڈل پاور سٹیشن تعمیر کئے جس سے لوگوں کو بہت سہولت ملی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں تقریبا ایک ہزار مائیکروہائیڈل تعمیر کر چکے ہیں۔ ہم نے تعلیم، ہسپتال اور پولیس کو ایک نئی جہت دی ہے ۔ ایجوکیشن کے حوالے سے عاطف خان اور ہیلتھ میں شہرام ترکئی کا کردار قابل تعریف ہے، آج نو ہزار ڈاکٹر ہمارے ہسپتالوں میں موجود ہیں جبکہ ان کی تعداد مشکل سے تین ہزار تھی۔
انہوں نے صوبائی حکومت کی طرف سے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کو انتہائی کامیاب منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے  اور تقریبا صوبے میں 80کروڑ نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ عمران خان نے ایم پی اے بی بی فوزیہ کی اسمبلی میں کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ با ہمت اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی خاتون ہے۔ قبل ازین منسٹر آبنوشی شاہ فرمان نے دروش واٹر سپلائی کے حوالے سے کہا ۔ کہ اس منصوبے پر مزید تین کروڑ روپے خرچ کرکے محروم دیہات کو بھی منصوبے سے پانی دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل چترال کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور اس میں صوبائی حکومت نے بھی بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔ تاہم جن لوگوں نے اس کی تعمیر میں کردار ادا کرنے پر سابق صدر جنرل مشرف کی پارٹی کو ووٹ دیا ۔ یہ چترال کے لوگوں کی احسان دوستی کی واضح مثال ہے ۔ اور چترال کے لوگ احسان فراموش نہیں ہیں۔ منسٹر انرجی عاطف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ 20ارب آٹھ کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جو پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر اے این پی نے 2012میں اپنی تختی تو لگائی لیکن اس کیلئے متعلقہ قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے اور نہ فنڈ فراہم کرکے اس کو ٹینڈر کیا گیا ۔ اس لئے اس پراجیکٹ کو اے این پی کی طرف سے اپنی کارکردگی قرار دینا چترال کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔ اب اس منصوبے کیلئے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں اور چائنیز انجینئرز نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
اس موقع پر ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے خطاب کرتی ہوئی پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے گزشتہ چار سالوں کے دوران چترال کیلئے کئے جانے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی اورصوبائی حکومت، چیف منسٹر اور قائد تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا ۔ اس تقریب کے نظامت کے فرائض رضیت اللہ،ار شاد عالم مکر ر نے انجام دی۔
درین اثنا پی ٹی آئی کے کارکنان حسب روایت یہاں پر بھی کھانوں پر ٹوٹ پڑے اور ایک بد نظمی کا عالم رہا اور کئی دیگچی ہی غائب کر دیے گئے جس سے بعض مہمان دعوت ناموں کے باوجود حیران و پریشان ہو کر رہ گئے۔
You might also like
7 Comments
  1. Sharafat says

    Ap log apnay hissay ki Commission k leye, Shish Powerhouse or Reshun Power house ko theakay pe day ker commission vusul nai ker rahay? PEDO k website pe abi tak Reshun powerhouse running show honay ka kia matlab hay? you people getting your commission and destrying public property

  2. Sharafat says

    Agreed with Nadir Khan sb, Really fed up with this man’s diatribe as if there is nothing else except Nawaz Sharif and Panama papers. Earlier he used to stage dharnas against rigging in 2013 elections that he could not prove.
    At least in Chitral I was expecting something good for our people. His govt in KP is doing nothing but making tall claims and accusations against others. Imran should change his strategy if he wants to win any election in future.

  3. Saifuddin Saif says

    I am sure many of you are avid twitterers, I am not but at times I do read tweets and subscribe to some very interesting ones. A few days back I saw a tweet by someone who had given two photos (fully identical); the first one read..Govt. of Pakistan is investing in energy projects and there was this picture where you could see the long chimneys exploding smoke. The other photo was of last year and it said South Africa is investing in Thermal Power and the first one has started working. YES! UNBELIEVABLE, ISN’T IT? OUR GOVT. PICKED A PHOTO OF 2016 FROM THE WEB AND POSTED IT CLAIMING THAT THERMAL POWER STATION AT SAHIWAL HAS STARTED WORKING:). This is the country we live in.
    Saif.

  4. nazrana bibi says

    درین اثنا پی ٹی آئی کے کارکنان حسب روایت یہاں پر بھی کھانوں پر ٹوٹ پڑے ۔ اور ایک بد نظمی کا عالم رہا ۔ اور کئی
    دیگچی ہی غائب کر دیے گئے
    awam abhi b bait ki bhookhi hay..election, corruption, panama..in cheezon se aam awam ka koi lena dena nai..in k liyey koi strategy b apnany ki zarurat nai

  5. shuja mir says

    I think Mr.Nadir Khan is talking about the strategy of current rulers how to loot the country and make more and more factories and properties abroad.It’s shame for whole nation and followers of corrupt rulers. Pakistan need change of all these old trends.thanks.

  6. salahuddin says

    I don’t know what strategy you are talking about? I can guess that it may be the very old and traditional strategy to fool general public by making unrealistic promises and then waiting for the people to forget them..
    This is the real change if anyone want to observe and understand democratic norms in which system/institutions holds prime importance and exactly what he is talking about.

  7. Nadir Khan says

    Really fed up with this man’s diatribe as if there is nothing else except Nawaz Sharif and Panama papers. Earlier he used to stage dharnas against rigging in 2013 elections that he could not prove.
    At least in Chitral I was expecting something good for our people. His govt in KP is doing nothing but making tall claims and accusations against others. Imran should change his strategy if he wants to win any election in future.

Leave a Reply

error: Content is protected!!