وزیر اعظم دورہ چترال کے دوران زرعی قرضوں کی معافی کا اعلان کریں
معروف سماجی اور سیاسی شخصیت صوبیدار امیر اللہ (ر) نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان دورہ چترال کے دوران زرعی قرضوں کی معافی کا باقاعدہ اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر زرعی قرضے معاف نہیں ہوئے تو علاقے میں شدید بحران کا خدشہ ہے۔ اس لئے وزیر اعظم خاقان عباسی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ علاقے کی مشکلات اور غربت کو سامنے رکھتے ہوئے زرعی قرضوں کی باقاعدہ معافی کا اعلان کریں۔