HomeHeadlinesتحریک انصاف کی بلدیاتی نظام سےتمام سرکاری اوربلدیاتی ادارے نالاں ہیں: مغفرت شاہ

Comments

تحریک انصاف کی بلدیاتی نظام سےتمام سرکاری اوربلدیاتی ادارے نالاں ہیں: مغفرت شاہ — 2 Comments

  1. ناظم صاحب! اگر یہ نظام اتنا ناقص ہے تو اپ پچھلے تین سال سے اس کا حصہ کیوں ہیں۔ اب جنرل الیکشن قریب ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اپ کو چترال ون کی صوبائی سیٹ کی ٹکٹ ملنے والی ہے۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ایک انتہائی کمزور چال چل
    رہے ہیں اپ۔ بحیثیت سربراہ ضلعی حکومت اپ کو صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بلدیاتی حکومت کی سربراہی کرنا ایک بالکل ہی الک چیز ہے۔ اس کیلئے عام سیاست سے ہٹ کر مخصوص صلاحیت درکار ہوتی ہے۔ جو کہ اپ میں نہیں ہے۔ کمزوری بلدیاتی نظام میں نہیں بلکہ اپ میں اور اپ کے رفقاء میں ہے کیوں کہ دو بار ضلع ناظم رہنے کے باوجود بھی اپ اس نظام کی روح کو سمجھ نہیں سکے۔ بازار میں اوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے، گندے نالوں کو صاف کرنے، کچرے کو ٹھکانے لگانے، قیمتوں پر کنٹرول رکھنے سے کس نے اپ کو روکا ہے۔ چترال، بونی، دروش اور گرم چشمہ میں جس بے ہنگم طریقہ سے عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں ان کیلئے بلڈنگ کوڈ بناکر نافذ کرنے سے کون روک رہا ہے اپ کو۔ چترال شہر اور دوسرے قصبوں میں ٹیکسی والے جس طرح عوام کو لوٹ رہے ان کو ہوش دلانے کیلئے بھی کیا اوپر سے قانون بن کے ائے گا۔ میں اپ کو اپ کی اور بھی دسیوں کمزوری دکھا سکتا ہوں۔ لیکن اپ کو وقت کہاں ہے ان کی طرف توجہ دینے کی۔ اپ جوڑ توڑ میں لگے ہیں۔ کبھی وقت ملے تو ڈسٹرکٹ ناظم کا ٹی او آر ضرور پڑھئے گا۔ اپ کو پتہ چلے گا کہ کمزوری نظام میں ہے یا اپ میں ۔

  2. Very well done Nazim sb.Your Spech regarding peace in Chitral was appreciable.This is very critical time for us to maintain peace and uderstanding each other and not to allow any body to disburse us. thank u.