‘امریکی امداد غلامی کی زنجیریں اورہتھکڑیاں ہیں’
چترال ( محکم الدین ) امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے ۔ کہ امریکی امداد غلامی کی زنجیریں اور ہتھکڑیاں ہیں ۔ ہمارے حکمران اب بھی جراٗت کا مظاہرہ کرکے اُس سے ہاتھ کھینچ لیں ۔ اگر امریکہ نے غلطی کی تو افغانستان اور پاکستان امریکہ کا قبرستان ثابت ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دورے کے دوران گورنر کاٹیج چترال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد ، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اور جماعت کے دیگر اراکین موجود تھے ۔ مشتاق احمد خان نے کہا ۔ کہ ہم ٹرمپ کی دھمکی کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اور موجودہ وقت میں یہ دھمکی کرپشن کا ضمیمہ ہے ۔ ہم نے شروع ہی سے پاکستان کی افغان جنگ میں فرنٹ لائن کردار کی مخالفت کی تھی ۔لیکن ہماری نہیں سنی گئی ۔ آج اس جنگ میں 73ہزار افراد شہید ہوئے اور 118ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ اس کے باوجود پاکستان کی خدمات امریکہ کو قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا ایشو کرپشن ہے ۔ روزانہ آٹھ ارب روپے قرضہ لیا جاتا ہے ۔ جبکہ کرپشن 12ارب روپے روزانہ ہے ۔ جس کی وجہ سے پاکستان غربت کے دلدل میں پھنسا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان میں پانچ بڑی بیماریوں کا علاج نہیں ہو رہا ، 40فیصد افراد چھت سے محروم ہیں اور 62فیصد لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ جب تک کرپشن کا علاج نہیں ہو گا ۔ پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ کرپشن نے ہماری سالمیت اور بقا کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کے تین کروڑ خاندانوں کی 21کروڑ آبادی کو صرف ایک ہزار اشرفیہ خاندانوں نے کرپشن کرکے یرغمال بنا رکھا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا نے کہا ۔ ہماری تحریک کے نتیجے میں وزیر اعظم نا اہل ہوئے ۔ یہ اختتام نہیں نقطہء آغاز ہے ۔ سٹیٹ بینک کے پاس قرضے معاف کرنے والے اشرافیہ کا ریکارڈ موجود ہے ۔ اب اُن کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔ آج پاکستان میں احتساب سب کا نعرہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جماعت اسلامی پاکستان زندہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نام پر دس لاکھ جوانوں سے حلف لے رہا ہے ۔ جو پاک فوج کے شانہ بشانہ امریکہ کے خلاف لڑیں گے ۔
مشتاق احمد نے کہا ۔ کہ سی پیک بہت بڑا منصوبہ ہے ۔ اسکی اہمیت اس بات سے واضح ہے ۔ کہ چائنا اس منصوبے 60ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے ۔ یہ پاکستان کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سی پیک کا لنک روٹ شندور کے راستے چترال سے گذاری جائے ۔ اور حکمرانوں کو چاہیے ۔ کہ سی پیک جیسے اہمیت کے حامل منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں ۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ۔ کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری پارٹی ہے ۔ اس لئے پارٹی کے اندر اختلاف اس کا حسن ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جماعت اسلامی صوبے میں کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا ۔ کہ جماعت اسلامی بینک آف خیبر کے قضیے کی وجہ سے حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم مدارس کی رجسٹریشن کے مخالف نہیں ہیں ۔ لیکن اس حوالے سے علماء کو آن بورڈ لینے کی ضرورت ہے ۔
امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں جمیعت العلماء اسلام ، جماعت اسلامی اور جمیعت اہل حدیث کا مشترکہ احتجاجی جلسہ پی آئی اے چوک چترال میں زیر صدارت امیر جمیعت العلماء اسلام چترال قاری عبدالرحمن قریشی منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی قائدین کارکنان مدارس کے طلبہ سکول و کالج کے طلباء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبد اشکور ، سابق ایم این اے و صدر اتحاد العلماء صو بہ خیبر پختونخوا مولا نا عبدالاکبر چترالی ، مولانا سلامت اللہ ، عیدالحسین صدر اے این پی اور مولانا محمد عمر قریشی نے کہا ۔ کہ ہم نے 2001میں نائن الیون کے واقعے کے موقع پر ہی اُس وقت کے صدر کی طرف سے امریکیوں کو خوش آمدید کہنے کی مخالفت کی تھی ۔ لیکن افسوس ہماری نہ سنی گئی ۔ اور افغانستان اور پاکستان آگ میں جھونک دیا گیا ۔ آج نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ کہ ہماری ہزاروں جانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرکے خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے ہمیں دھمکی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امریکہ نے افغانستان میں سب سے طویل جنگ لڑی اور اب اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے وہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کے ایک ایک انچ زمین کا دفاع کیا جائے گا ۔ اس میں فوج اور سول کی کوئی تفریق نہیں ہو گی ۔ ہر فرد میدان میں نکل آئے گا ۔ انہوں نے آرمی چیف کے امریکہ کے خلاف بیان کو سراہا ۔ اور کہا۔ کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ مقررین نے کہا ۔ کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا اور سفاک دہشت گرد ہے ۔ اور تمام اسلامی ممالک میں اُن ہی کے منصوبے کے تحت دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ اگر امریکہ نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی ۔ تو پاکستان کے 21کروڑ عوام ابابیلوں کی طرح امریکہ کو سکون کی زندگی گزارنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت سازش دردناک انجام سے دوچار ہو گا ۔ احتجاجی جلسے کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پُتلے جلائے گئے ۔
PTI and Jamat Islami in KP province have received millions of dollars from USAID during the last four years for educational and other purposes. You can’t make people fool anymore, stop being hypocrites.